31 مارچ، 2018، 12:11 PM

ایران کی اسرائيلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

ایران کی اسرائيلی فوجیوں کے ہاتھوں  فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں کے شہید اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں کے شہید اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کی تاریخ فلسطینی مسلمانوں کے بےرحمانہ قتل عام سے بھری پڑی ہے ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ متحد ہوکر فلسطینی مسلمانوں کو اسرائيل کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کی تلاش و کوشش کریں۔

قاسمی نے کہا کہ بعض شناختہ شدہ عرب ممالک کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں خیانت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی امریکہ میں یہودی انتہا پسند رہنماؤں کے ساتھ ملاقات  کے بعد فلسطینیوں کا بے رحمانہ قتل عام شروع ہوگيا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے بہیمانہ اور وحشیانہ مظالم میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب بھی برابر کا شریک ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطینیوں کے حالیہ قتل عام کو صہیونی حکومت کی وحشیانہ درندگی کا مظہر قراردیا۔

News ID 1879726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha